حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں مرجع حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی حفظہ اللہ کے وکیل امور مالی، صدر خوجہ شیعہ اثناعشری جامہ مسجد ٹرسٹ ممبئی، چیئرمین الایمان چیریٹیبل ٹرسٹ، نجفی ہاؤس ممبئی، مشہور و معروف اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت جناب حاجی محب علی روشن علی ناصر مرحوم کے انتقال پر علماء کرام ہندوستان و دینی مدارس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خانوادہ کی خدمت میں تسلیت پیش کی۔
مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور کے بانی و مدیر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صفدر حسین زیدی
آہ ! کون اٹھ گیا کہ جھاں سوگوار ھے
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دامت برکاتہ کے ھندوستان میں وکیل مالی جناب حاجی محب ناصر صاحب کا سانحہ ارتحال پوری ملت کیلئے ایک بڑا نقصان ھے کئی بڑے ذمہ دار عہدوں پر فائز ہوکر اسکے پورے امور کو قابل اطمینان حد تک پورا کرنا یہ مرحوم کے وسیع القلب اور وسیع النظر حسن عمل کا گواہ ہے۔ ہندوستان میں شیعوں کے لئے فلاحی کاموں کو انجام دینے میں مرحوم اور انکی ہم خیال ٹیم اپنی انفرادی شان رکھتی ہے۔جسکے لئے ملت ان کے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ کشمیر سے کنیا کماری تک پورے ملک میں آپکے خدمات ناقابل انکار ہیں۔ پوری دنیا میں آپکے اثر و رسوخ کے ساتھ ساتھ سرکار آقائی موسوی حفظہ اللہ کی ہدایت و سرپرستی نے انکے اقدام وعمل میں بیحد استحکام پیدا کیا ۔ مرحوم علماء و خطباء کی بہت عزت کرتے تھے شاید ہی کوئی ایسا ہندوستان کا مدرسہ ہو جسمیں انکے فیوض وبرکات شامل حال نہ ہوں ہر مدرسہ انکے خدمات کا گواہ ہے کئی بار حقیر کی شخصی ملاقات رہی نہایت اخلاق کریمانہ اور انکساری سے ملتے تھے۔ نہ فقط آپ بلکہ آپ کا پورا خاندان خدمت خلق اور خدمت دین میں ہمیشہ لگا رہتا۔ علمائےایران اورعلمائے نجف وکربلا انکے زبر دست مداح تھے اورہیں ۔ نمائندہ ولئ فقیہ دامت برکاتہ کے تعزیتی پیغام سے مرحوم اور آغا کے بہترین روابط کا احساس ہوا۔ بارگاہ رب کریم میں دعا ہے ایسے عظیم مرد کار کو بخش دے اور درجات بلند فرمائے اور مراجع کرام آیات عظام و مومنین کرام اور سوگوار خانوادہ خاص کر انکے بھائی اور بیٹوں کو صبر جمیل کرامت فرمائے۔ اسمیں کوئی شک نہیں کہ مرحوم کی جگہ کا پر ہونا مشکل ہے اللہ سے دعا ہےکہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی سیستانی حفظہ اللہ کو ایسے معتبر اور معتمد خاص کی جگہ وکیل مالی معین کرنے میں مدد فرمائے ۔ تاکہ مرحوم کے ذریعہ انجام دئے جانے والے امور جاری وساری رہیں۔
مومنین کرام سے مرحوم کی ترویح روح اور علو درجات کے لئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔
والسلام
مولاناسید صفدر حسین زیدی
مدیر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام
جونپور
حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید سید کرامت حسین جعفری ، کشمیر ہندوستان
اناللہ وانا الیہ راجعون
فخرقوم جناب محب ناصر صاحب کا انتقال پرملال قوم و ملت کے لیے بڑا گہرا صدمہ ہے آپ کی بے پناہ اور بے لوث خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا
علم دوست اور علما کے قدر دان تھے ملک کے گوش وکنار میں مساجد حسینہ مکاتب و مدارس اور مختلف دینی مراکز کی مالی امداد کے لیے ہمشہ کوشاں رہے
اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ انہیں غریق رحمت و مغفرت کرے اور چہاردہ معصومین علیہم السلام کے جوار میں اعلی درجات نصیب کرے
پسماندگان و وابستگان کی خدمت میں تعزیت پیش ہے
سیدکرامت حسین
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل،انڈیا
حامعۃ المنتظر نوگانواں سادات امروہہ یوپی،انڈیا